آج خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا، قبلہ معلوم کرنے کا منفرد وقت

آج ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا، جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ موقع پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر پیش آئے گا، جب سورج کی پوزیشن ایسی ہوگی کہ خانہ کعبہ کا سایہ نظر نہیں آئے گا۔

یہ فلکیاتی عمل دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے قبلے کی درست سمت معلوم کرنے کا ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے۔ اس موقع پر کمپاس یا موبائل ایپس کے بغیر بھی سورج کی مدد سے قبلے کا رخ انتہائی درستگی کے ساتھ معلوم کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جس مقام پر سورج عمودی زاویے پر ہوتا ہے، وہاں موجود اشیا کے سائے ختم یا انتہائی مختصر ہوجاتے ہیں، جسے قبلہ معلوم کرنے کے قدیم طریقوں میں بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔