شکارپور،پولیس اہلکارنے تھانیدار کو مارڈالا

شکار پور:سندھ کے شہر شکارپور میں پولیس اہلکار نے مبینہ غلط فہمی پر کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ لکھی غلام شاہ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او علی حسن اپنی نئی نجی کار میں جارہے تھے اور نئی کار پر نمبر پلیٹ نہیں تھی، گلولو دڑو پولیس نے مبینہ طور پر گاڑی کو مشکوک سمجھ کرفائرنگ کردی۔