پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر سوشل میڈیا پر مزاح کا طوفان آگیا

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر مزاح کا طوفان  آگیا۔

عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پریشانی کو بھی مزاح میں بدل دیا اور سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔

سوشل میڈیا پوسٹس میں کہیں صارفین سائیکلوں کی واپسی کا اعلان کررہے ہیں ، تو کہیں گھوڑا گاڑی کو ’’نئی لگژری ٹرانسپورٹ‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول 137 روپے 24  پیسے اور ڈیزل 184  روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔