کراچی:کراچی پورٹ اور رومانیہ کی کونسٹانٹا بندرگاہ کے درمیان تعاون کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا۔
کے پی ٹی کے مطابق معاہدے سے پاکستان اور رومانیہ کے مابین تجارتی و بحری تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہو گا، پاکستان اور رومانیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
پاک رومانیہ بندرگاہوں میں آپریشنز، انجینئرنگ، انفارمیشن ایکسچینج اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ ہوگا، مفاہمتی یادداشت کے معاہدے سے یورپی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی۔
رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ معاہدہ کے تحت کراچی پورٹ ٹرسٹ کو یورپی ٹیکنالوجی تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔

