عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک بار پھر گر گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی ہے تاہم یہ قیمتیں اب بھی 100 ڈالرز سے اوپر ہیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 108 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ہے جبکہ یو اے ای مربن خام تیل 106 ڈالرز پر موجود ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی 100.6 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور بحری نقل و حمل میں خلل کے باعث خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔