سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہوگا۔
سعودی سپریم کورٹ نے نے مملکت میں منگل کو چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کے پہلے دن کا اعلان کیا۔ حکام نے اعلان کیا کہ مقدس مہینہ 18 فروری سے شروع ہورہا ہے جس کے بعد حرمین شریفین سمیت سعودی عرب بھر میں پہلی نماز تراویح کی ادائیگی کی تیاریاں
مکمل کرلی گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق قطر میں بھی یکم رمضان بدھ 18 فروری کو ہونےکا سرکاری اعلان کردیا گیا ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی یکم رمضان المبارک بدھ 18 فروری کو ہوگا۔
قبل ازیں انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت متعدد ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات کو ہوگا۔سنگاپور کے مفتی نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہاں 19 فروری سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگا جبکہ برونائی میں بھی چاند نظر نہ آنے کے باعث پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا۔
آسٹریلیا کی آسٹریلین فتوی کونسل اور فرانس کی فرانسیسی کونسل آف مسلم فیتھ نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری بروز جمعرات سے ہوگا۔
ترکیہ میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث پہلا روزہ 19 فروری جمعرات کو ہی ہو گا۔عمان میں بھی چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ 19 فروری کو رکھا جائے گا۔

