سعودی وزیر خارجہ کی چینی نائب صدر سے ملاقات

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے ملاقات کے دوران عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔

سعودی وزیر خارجہ دورہ چین پر ہیں جہاں انہوں نے چینی نائب صدر ہان ژینگ سے ملاقات کی جبکہ دونوں فریقوں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات غیر معمولی انداز میں فروغ پا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریاض اور بیجنگ کے درمیان باہمی اعتماد اور مشترکہ وژن مضبوط ہے۔