پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا اختتام شدید مندی سے ہوا۔کاروباری ہفتے کے آ خری روز کے ایس ای 100 انڈیکس 3702 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 84 ہزار 129 پوائنٹس پر بند ہوا۔انڈیکس دوران ٹریڈنگ 4 ہزار سے زائد پوائنٹس مائنس ہو کر 1 لاکھ 88 ہزار سے 1 لاکھ 83 ہزار تک ٹریڈ ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 564 کمپنیوں میں سے 113 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 323 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی۔اسٹاک مارکیٹ میں 60 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 27 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ادھرعالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن کی تیزی کے بعد سونے میں پھر بڑی گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں تاریخ کی تیسری سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 21400 روپے کم ہوکر 507762 روپے پرآگئے،دس گرام سونے کے بھائو 18347 روپے کی کمی سے 435324 روپے ہوگئے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 1430 روپے کم ہو کر 7825 روپے پرآگئی،عالمی منڈی میں فی اونس سونا 214 ڈالرسستا ہوکر 4850 ڈالر پرآگیا،عالمی منڈی میں فی اونس سونا ایک بار پھر 5 ہزار ڈالر سے نیچے آگیا۔

