جیکب آباد: باڑے کی دیوار گرنے سے 3 لڑکے جاں بحق

جیکب آباد کے گوٹھ عبدالحئی سدایو میں باڑے کی دیوار گرنے سے 3 لڑکے جاں بحق  ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکوں کی عمریں 12 سے15 سال کے درمیان تھیں۔

 پولیس کے مطابق واقعہ آندھی اور تیز بارش کے باعث پیش آیا۔