اسرائیلی انتہا پسند وزیرِ قومی سلامتی اتمار بن گویر نے ہزاروں اسرائیلیوں کے ہمراہ مسجدِ اقصیٰ کی بے حرمتی کی ہے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے یروشلم کے پرانے شہر میں فلسطینیوں کی نقل و حرکت محدود کر دی۔
مسجدِ اقصیٰ کے اطراف سخت ناکہ بندی کر کے دکانیں بند کرا دی گئی ہیں۔
غزہ ، مزید علاقوں پر صہیونی قبضہ،مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی تیاریاں
یروشلم ڈے کے موقع پر اسرائیلی قوم پرستوں نے نسل پرستانہ نعرے لگائے جبکہ مارچ میں شریک افراد نے فلسطینیوں کو ہراساں بھی کیا۔
1967ء میں مشرقی بیت المقدس پر قبضے کی یاد میں ہونے والے اس مارچ کو فلسطینی عوام اپنی شناخت اور مقدس مقامات کے خلاف کھلی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب نے مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کے اشتعال انگیز اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر کا پولیس سیکیورٹی میں مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی پرچم لہرانا اور رقص کرنا اسلامی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

