کراچی :پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق پیرکے روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت 21500 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے کاہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت18433 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے ہوگئی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ3روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 82500 روپے کم ہوچکی ہے۔دوسری جانب عالمی بازارمیں سونے کی قیمت 215 ڈالر کم ہوکر 4676 ڈالر فی اونس ہے۔

