اسلام آباد:ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت9روپے47پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں3روپے69پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں36پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ اوگرا 30 جنوری کو ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا، وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

