کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت ساڑھے 5لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21ہزار100روپے کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا5لاکھ51ہزار662روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت19 ہزار 80 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ عالمی منڈی میں سونا 211 ڈالر بڑھ کر 5293 ڈالر فی اونس ہوگیا۔دوسری جانب چاندی 271 روپے بڑھ کر 11911 روپے فی تولہ ہوگئی۔

