- لاہور: حکومت نے اسٹام پیپرز کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے جس سے سائلین پریشان ہوگئے۔
کم سے کم ای اسٹام پیپر کی مالیت 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دی گئی، طلاق اسٹام پیپر کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کی گئی ہے جبکہ بچوں کے نئے سکولز میں داخلوں اور جاب کیلئے ڈومیسائل اسٹام پیپر فیس بھی 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے۔
بجلی، سوئی گیس اور پانی کے نئے کنکشن اسٹامپ فیس بھی 100 روپے کی بجائے اب 1000 روپے ہوگی، پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای اسٹام پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای اسٹام پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے۔
اس کےعلاوہ 5 لاکھ روپے تک معاہدے کے لیے ای اسٹام پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار جبکہ 5 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس 6 ہزار کر دی گئی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اسٹام پیپر کی فیس میں 20 ہزار روپے اضافہ کیا گیا۔
پاور آف اٹارنی کے ای اسٹام پیپر فیس 1500 سے 1800 روپے کر دی گئی، اسٹام پیر کے لیے سائل کے نام پر موبائل فون کی سم بھی لازمی قرار دی گئی۔

