پشاور:وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ ناممکن ہے۔
مینگورہ میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خود تیرا جائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کے لوگوں کے ساتھ جرگہ کریں گے اور جو بھی بات ہوگی ثبوت کے ساتھ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانا ناممکن ہے اس لیے مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

