چترال میں برفانی تودہ 10 افراد کی جان لے گیا

چترال لوئر کے علاقے دمیل ارندو میں برفانی تودہ گرنے سے10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، برفانی تودے سے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں ، واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔

بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، سڑکیں بند، سیاح محصور، 2 افراد جاں بحق

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ شدید برفباری اور موسم کی خرابی کے باعث پہاڑی علاقوں میں اس قسم کے واقعات کے خطرات بڑھ گئے ہیں، اسلئے شہری اختیاط کریں۔

ڈی سی آفس چترال کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 5  مرد شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع خیبر کے وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بروقت اقدامات کیے گئے جس کے نتیجے میں تمام متاثرہ خاندان محفوظ رہے۔