کراچی:نئے سال کے ابتدائی6 دنوں میں ہی کراچی کے ہسپتالوں میں سگ گزیدگی کے واقعات کی تعداد 1125 ہوگئی۔
2026 کے ابتدائی چند روز میں ہی کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کے کیسوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی، گزشتہ سال کراچی کے دو بڑے ہسپتالوں میں ریبیز کے باعث 20 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ رواں سال کے آغاز میں ہی انڈس ہسپتال میں ڈاگ بائٹ کے 300 سے زائد کیس سامنے آ چکے ہیں۔
اسی عرصے میں جناح ہسپتال میں 180 اور سول ہسپتال میں 305 کیس رپورٹ ہوئے، اورنگی ٹاؤن کے قطر ہسپتال میں 149، سندھ گورنمنٹ کورنگی ہسپتال میں 6، سندھ گورنمنٹ نیو کراچی ہسپتال میں 57 جبکہ سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد ہسپتال میں 128 مریضوں سگ گزیدگی کے سبب رپورٹ ہوئے۔

