وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ کے دوران وفاقی وزرا بھی ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
بلوچستان کی سکیورٹی اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
محمد شہبازشریف سے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ وزیراعظم دانش سکول کا افتتاح بھی کریں گے۔

