حکومت نے سوشل میڈیا پر اسمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے سوشل میڈیا پر نان کسٹم پیڈ سامان بیچنے والوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، سوشل میڈیا پر اسمگلڈ شدہ لاٹ کا مال بیچنے والوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جائے گا، سوشل میڈیا پرا سمگلنگ کا سامان بیچنے والوں کے خلاف مختلف ٹولز استعمال کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر اسمگلنگ کا سامان بیچنے والوں کے نمبروں کی تفصیلات حاصل کی جائیں گے، اسمگلڈ الیکٹرونکس، گھریلو آلات، اسمگل شدہ جوتے اور کپڑے بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ اسمگل شدہ میک اپ کا سامان اور میک اپ کے آلات ، کمبل، چادریں قالین بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا،ا سمگل شدہ ٹائر، گاڑیوں کے پرزہ جات اور آلات بیچنے والوں کا بھی ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسمگل شدہ لیپ ٹاپ، کروم بکس اور کمپیوٹرزبیچنے والوں، چولہے، کوکنگ رینج اور اون بیچنے والوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جائے گا، کراکری اور جوسر، چاپرز اور دیگر آلات بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔یہ بھی بتایا گیا کہ اسمگل شدہ ڈرائی فروٹس، ٹن فوڈز اور جام جیلی بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، فرنیچرز اور شو پیس کی مارکیٹنگ کرنے والوں، ٹائرز، سینٹری فٹنگز اور دیگر سامان بیچنے والوں کا بھی ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق اسمگلڈ سامان فروخت کرنے والوں کے ای میلز، موبائل نمبرز سے ان کو ٹریس کیا جائے گا، سوشل میڈیا پراسمگلڈ سامان بیچنے والوں کی پہچان کیلئے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی، نوٹس بھیجے جائیں گے۔ انفورسمنٹ ٹیمیں ان کی دکانوں اور گوداموں کا سراغ لگا کر مزید قانونی کارروائی کریں گی، جس میں اسمگل شدہ الیکٹرونکس، گھریلو آلات بیچنے شامل ہیں۔

