چین: مزدوروں نے صرف6 گھنٹوں میں ڈھائی کلومیٹر طویل سڑک بنا ڈالی

چین میں مزدوروں نے ٹریفک روانی میں خلل ڈالے بغیر 2.4 کلو میٹر کی سڑک بنا ڈالی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کنسٹرکٹر منیجرز نے خستہ حال سڑک کی مرمت کے لیے سڑک کو بند کرنے کے بجائے رات کے وقت کام کرنے کا فیصلہ کیا اور صرف چھ گھنٹوں کے اندر پوری سڑک بنا دی۔

مزدوروں نے قلیل مدت کے اندر 8000 ٹن ایسفالٹ بچھا کر بیجنگ کے چوتھے رنگ روڈ کو اس پر آنے والے پہلے مسافر سے قبل مکمل کردیا۔

واضح رہے چین میں تعمیراتی کام کا انتہائی رفتار کے ساتھ ہونا ایک عام سی بات ہے۔ کچھ برس قبل ایک چینی کمپنی نے صرف 29 گھنٹوں میں اپارٹمنٹ کے لیے عمارت کھڑی کر دی تھی۔