شاہ محمود ہسپتال سے ڈسچارج، کوٹ لکھپت جیل منتقل

لاہور:پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

پی ٹی آئی وائس چیئرمین کے وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کو دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا گیا، وہ پتے کی سرجری کے لیے پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

وکیل رانا مدثر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کی طبیعت میں بہتری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، ان کے ٹیسٹ کیے گیے جن کی رپورٹس پندرہ روز میں آئے گی۔