اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ملک میں پہلی آئی ٹی مردم شماری کروانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی اور ادارہ شماریات کے باہمی اشتراک سے آئی ٹی مردم شماری ہوگی، نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کا جامع ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔آئی ٹی ورک فورس کا ملک گیر ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ آئی ٹی مردم شماری میں فری لانسرز، ویڈیو ایڈیٹرز اور کال سینٹر ملازمین کا ڈیٹا بھی جمع ہوگا۔
ذرائع وزارت آئی ٹی کے مطابق کال سینٹر ملازمین کی مہارتوں کو بھی کیٹیگرائز کیا جائے گا۔ آئی ٹی مردم شماری سے قابل اعتماد آئی ٹی ڈیٹا پہلی بار دستیاب ہوگا۔
حکومت کو پالیسی سازی اور پلاننگ میں مدد ملے گی، آئی ٹی ماہرین کے لیے بیرون ملک کام کے مواقع بہتر ہوں گے۔

