اسلام آباد: نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج اورشارٹ سرکٹ کے سبب دھماکے میں 7 افرد زخمی ہوگئے، ایک شخص کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج اور شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا، نمل یونیورسٹی انتظامیہ موسم گرما میں گیس کنکشن بند کردیتے ہیں، موسم گرما جب ختم ہوتا ہے تو دوبارہ سے گیس کنکشن آن کر دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ساڑھے 3 بجے گیس کنکشن آن ہوا اور 4 بجے لیکج سے دھماکا ہوگیا، ہسپتال میں 7 افراد زیرعلاج ہیں، ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایک کلرک کے جسم کا 65 فیصد حصہ جھلس گیا۔

