برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ روس کی طرف سے یورپ پر حملے کا خطرہ ہے۔اس حوالے سے برطانیہ کے وزیر برائے مسلح افواج الکارنز نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ یورپ کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔الکارنز نے لندن میں انتباہ جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ برطانیہ کو اپنے دفاع کے لیے امریکا پر انحصار ختم کرنا ہو گا، برطانیہ نے ممکنہ جنگ سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔
برطانوی وزیر نے کہا کہ امریکا دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے یورپ پر سے توجہ ہٹا سکتا ہے، نیٹو مملک کو دفاعی صلاحتیں بڑھانے کے لیے زیادہ رقم خرچ کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ افواج حملوں کا جواب دیتی ہیں، معاشرے، صنعتیں اور معیشتیں جنگ جیت لیتی ہیں۔
ادھر میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹ نے بھی یورپ کو روس کا اگلا ہدف قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مغرب کو پہلی اور دوسری جنگِ عظیم جیسی تیاری کرنا ہو گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی افواج اور وزارتِ دفاع کے اہلکاروں پر جاسوسی اور ہیکنگ 50 فیصد بڑھی ہے، جارحانہ انٹیلی جنس حملوں میں چین، روس، ایران اور شمالی کوریا ملوث ہو سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں انٹیلی جنس کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے نیا ڈیفنس کاؤنٹر انٹیلی جنس یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس کاؤنٹر انٹیلی جنس یونٹ میں برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور امریکا شامل ہوں گے، جہاں برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور امریکا ایک جگہ معلومات جمع کر سکیں گے۔

