کیا آپ یقین کریں گے کہ دنیا بھر کے ممالک کے قومی پرچم 3 مختلف رنگوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔
سرخ، سفید اور نیلا رنگ دنیا بھر کے ممالک کے پرچموں میں استعمال کیا گیا ہے۔
مگر صرف ایک ملک ایسا ہے جن میں ان تینوں رنگوں میں سے کسی ایک کو بھی استعمال نہیں کیا گیا۔
جی ہاں واقعی صرف ایک ملک کا پرچم ایسا ہے جس میں یہ عام ترین رنگ موجود نہیں۔
200 کے قریب ممالک میں سے ایک ملک کے پرچم میں سرخ، سفید یا نیلا رنگ استعمال نہیں کیا گیا۔
تو یہ ملک کونسا ہے؟

کیرئیبین کے خطے میں واقع ملک جمیکا واحد ملک ہے جس کے پرچم میں ان عام رنگوں کا استعمال نہیں کیا گیا۔
جمیکا کا پرچم گولڈ، سیاہ اور سبز رنگوں کے امتزاج پر مبنی ہے۔
اس پرچم کے ڈیزائن کی منظوری اگست 1962 میں دی گئی تھی۔
سرخ، سفید اور نیلے کے علاوہ کونسے رنگ پرچموں میں زیادہ استعمال ہوتے ہیں؟
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سرخ رنگ کو دنیا کے 74 فیصد، سفید کو 71 فیصد اور نیلے کو 50 فیصد ممالک نے اپنے پرچموں میں استعمال کیا ہے۔
29 ممالک تو ایسے ہیں جن کے پرچموں میں یہ تینوں رنگ دیکھے جاسکتے ہیں۔
ان تینوں سے ہٹ کر سب سے زیادہ عام رنگ سبز ہے جسے 68 ممالک نے استعمال کیا ہے۔
پیلا رنگ ایسا ہے جسے محض 9 فیصد قومی پرچموں میں استعمال کیا گیا۔
سب سے نایاب رنگ کونسا ہے؟
گلابی وہ رنگ ہے جو محض 2 ممالک اسپین اور میکسیکو کے پرچموں میں استعمال ہوا ہے۔
ایک رنگ ایسا ہے جسے دنیا کے کسی ملک نے اپنانا پسند نہیں کیا اور وہ ہے جامنی۔

