پاکستان اور طالبان وفود کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات بغیر نتیجہ ختم ہوگئے ، طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی تحریری یقین دہانی سے گریز کیا۔
پاکستان اور افغان طالبان وفود کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان طالبان کی غیرسنجیدگی اور غیر لچکدار رویے کے باعث مذاکرات میں تعطل برقرار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طالبان وفد سے عملی اقدامات کے لیے تحریری ضمانت کا مطالبہ کیا، تاہم طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی تحریری یقین دہانی سے گریز کیا۔
مذاکرات میں شریک ثالث اور میزبان ممالک نے فریقین پر زور دیا کہ بات چیت کے عمل کو جاری رکھا جائے۔ دوست ممالک کی جانب سے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی آخری کوششیں جاری ہیں۔
پاکستانی وفد نے مذاکرات کے دوران واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی دہشتگرد تنظیموں کے حملے کا جواب اس کو ٹھکانے پر دیں گے، اگر ہشت گردی ہوئی تواس کا مناسب انداز میں جواب دیا جائے گا۔

