پاک افغان وزرائے داخلہ کی ملاقات

پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ نے تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے مصافحہ بھی کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ایک گھر میں بھی اختلافات پیدا ہوتے ہیں، انہیں بات چیت کے ذریعے حل کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔