پاک آرمی نے عالمی مشق کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

پاکستان آرمی کی ٹیم نے عالمی فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2025 ء میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی فوجی مشق ”کیمبرین پیٹرول 2025” 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک ویلز، برطانیہ میں منعقد ہوئی، جس میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت کیپٹن محمد سعد نے کی، جس نے 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر طویل راستہ طے کر کے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گولڈ میڈل جیتا۔ترجمان نے کہا کہ ایکسسرسائز کیمبرین پیٹرول نے اپنے 66ویں سال میں بھی پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھا اور پاکستانی ٹیم کی کامیابی پوری قوم اور مسلح افواج کے لیے قا بل فخر لمحہ ہے۔

پاکستان آرمی کی یہ کامیابی اس کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عزم اور تربیت کے اعلیٰ معیار کی عکاس ہے ، پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا پرچم سربلند رکھا ہے اور آئندہ بھی یہ کوششیں جاری رکھے گی۔