پاکستان اورافغانستان کے درمیان کشیدگی کے دوران بھارت کا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ، شہری عادل داوڑنے ویڈیو پیغام میں خود تمام جھوٹے دعوؤں کو مستردکر دیا،پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کا گودی میڈیا ایک بار پھر پروپیگنڈے کے ذریعے متحرک ہو گیا۔
بھارتی میڈیا نے جعلی خبریں اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے پاکستان مخالف مہم تیز کر دی ہے۔گودی میڈیا نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو ”شہید پاکستانی میجر” قرار دیتے ہوئے ایک جعلی خبر چلائی۔تاہم عادل داوڑ نے ایک ویڈیو پیغام میں تمام جھوٹے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ”میرا نام عادل داوڑ ہے، میں شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والا سیاسی و سماجی کارکن ہوں۔
بھارتی میڈیا نے میری آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے تیار کردہ جعلی تصویر چلائی، جس میں مجھے فوجی وردی پہنا کر کہا گیا میں ایک میجر ہوں اور پاک افغان بارڈر پر شہید ہوا۔”عادل داوڑ نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈاکرناصحافت اورصحافتی اصولوں کی توہین ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا فیک نیوز اور گمراہ کن معلومات کے ذریعے پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا جاری رکھے ہوئے ہے۔یاد رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے دوران بھی گودی میڈیا جعلی تصاویر اور جھوٹی خبروں کے ذریعے عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا باعث بن چکا ہے۔