جعفر ایکسپریس حادثہ، بھارتی میڈیا پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں جت گیا

اسلام آباد:جعفر ایکسپریس حادثہ کے بعد بھارتی گودی میڈیا ایک بار پھر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم میں سرگرم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا اپنے ملک میں جاری فسادات اور داخلی انتشار پر پردہ ڈالنے کیلئے پاکستان مخالف جھوٹے بیانیے کو ہوا دینے لگا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جعفر ایکسپریس کی کچھ بوگیاں ٹریک پر دھماکے کے باعث پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں چند افراد زخمی ہوئے تاہم بھارتی میڈیا نے اسے کامیابی کے طور پر پیش کرنے کی مذموم کوشش کی۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے تخریبی واقعات کو پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرنا ان کے گٹھ جوڑ اور دشمنانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔