امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کے بارے میں مسلم اور عرب رہنماؤں سے ان کی ملاقات بہت اچھی رہی۔ یہ بہت کامیاب میٹنگ تھی۔
مسلم اور عرب رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے علاوہ تمام بڑے پلئیرز سے ان کی یہ ملاقات بہت کامیاب رہی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی رہنما سے بھی ان کی ملاقات ہوگی، اسرائیل کے ساتھ غزہ پر پیش رفت ہوسکتی ہے اور میرے خیال میں ہم غزہ کے لیے کچھ اقدام کرسکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسی چیز کو ختم کریں گے جو کہ ہم نے شروع نہیں کی۔ عظیم رہنماؤں کے ساتھ یہ بہت اچھی ملاقات رہی ہے۔
