غزہ میں جارحیت، فلسطینی سفیر کا اقوام متحدہ سے اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک پر زور دیا کہ اسرائیل کو لگام ڈالنے کے لیے اس پر سخت پابندیاں لگائیں۔
ریاض منصور نے کہا کہ اب بہت ظلم ہوچکا ہے، کیا ہم ابھی آنے والے دنوں اور ہفتوں میں مزید حیوانیت کا مظاہرہ دیکھیں؟ بس بہت ہوچکا ہے۔ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا، آئندہ ہفتے کے اختتام تک 150 ممالک تسلیم کرلیں گے۔
اسرائیل کو مزید مظالم سے روکنے کے لیے اس پر ہر ممکن دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی ضرورت ہے فلسطینی یہاں اپنا حق مانگ رہے ہیں، جو 2 ریاستی حل کی صورت میں موجود ہے اور اب ایک حقیقت ہے۔