اسلام آباد:ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متعدد شہروں میں جیولرز کو نوٹسز بھجوادیے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان کے جیولرز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن کے ذریعے جیولرز سے ان کے ٹیکس معاملات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایف بی آر نے اسلام آباد کی بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ کمپنی پرچھاپے کے دوران اہم دستاویز قبضے میں لی گئی ہیں اور جلد بڑی گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔