پاکستان کو گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت گٹھ جوڑ سے چوکنا رہنا ہوگا، مشاہد حسین

اسلام آباد:چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کو گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت گٹھ جوڑ سے چوکنا رہنا ہوگا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں اسلام آباد بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے لہٰذا غیر معمولی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور علاقائی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کے گٹھ جوڑ سے ہے کیونکہ دونوں فریق انفرادی طور پر اپنے عزائم میں ناکام ہو چکے ہیں۔