ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہو کر پٹری سے اتر گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا جہاں 30سے 45منٹ پہلے دھماکا ہوا تھا۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ انجن سمیت 5کوچز ڈی ریل ہوئی ہیں ۔ واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، فرنٹیئر کور ( ایف سی ) نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، مسافروں کو ریسکیوکر لیا گیا۔
دوسری جانب وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور حادثے کی رپورٹ 24 گھنٹے میں طلب کرلی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی جو مسافروں کو لے کر کوئٹہ جائے گی۔