پیپلز لبریشن آرمی چائنہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج پہنچا دیا گیا۔امدادی سامان میں 12000 خصوصی خیمے اور 100 ڈیزل جنریٹرز شامل ہیں، اس کے علاوہ 50 پانی صاف کرنے والے پمپ، 300 سولرپاور سسٹمز بھی امداد میں شامل ہیں۔
میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، پیپلز لبریشن آرمی ، چائنہ کی جانب سے موصول ہونے والی امداد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی جا رہی ہے۔سیلاب متاثرین کیلئے یہ ریلیف پیکیج پاک چین دیرینہ دوستی اور یکجہتی کی ایک روشن مثال ہے۔