چین کی غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بڑھانے کی شدید مذمت

چین نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بڑھانے کی سخت مخالفت کردی۔
ایک بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بڑھانے کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین ہر اس اقدام کی مذمت کرتا ہے جو شہریوں کو نقصان پہنچائے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے مزید 90 فلسطینی شہید کر دیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی ہفتوں سے جاری فضائی بمباری کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 90 بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔