راولپنڈی:ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی، اسے سیاست سے دور رکھا جائے ، غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی،طالبان ہمارے سیکورٹی اہل کاروں کے سروں کے فٹ بال بناکر کھیلتے ہیں ان سے مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟،بس بہت ہوگیا افغانستان سرحد پار دہشت گردی ختم کرے، افغان طالبان سے سیکورٹی کی بھیک نہیں مانگیں گے،طاقت کے بل بوتے پر امن قائم کریں گے۔
راولپنڈی میں سینئر صحافیوں کو بریفنگ کے دوران پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ نے کہا کہ افغانستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے یا ہمارے حوالے کرے،افغانستان میں نمائندہ حکومت نہیں، ہم افغانستان میں عوامی نمائندہ حکومت کے حامی ہیں،پاکستان نے امریکا کو اپنی سر زمین سے افغانستان پر حملوں کی کوئی اجازت نہیں دی، ایسی خبریں افغانستان کا پروپیگنڈا ہے،امریکا کے کوئی ڈرون پاکستان سے نہیں جاتے،خیبرپختونخوا حکومت اگر دہشت گردوں سے بات چیت کا کہتی ہے تو ایسا نہیں ہوسکتا؟ فوج کے اندر کوئی عہدہ کریئیٹ ہونا ہے تو یہ حکومت کا اختیار ہے ہمارا نہیں، سیاست دان ریاست بناتے ہیں، اداروں کو ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
27 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کامعاملہ ہے، فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ریاستی اور سرکاری تعلق رہے گا،بھارت سمندر میں اور فالز فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ہم نظر رکھے ہوئے ہیں ، بھارت نے جو بھی کرنا ہے کرلے، اگر دوبارہ حملہ کیا تو پہلے سے زیادہ شدید جواب ملے گا،2025 کے دوران 62 ہزار سے زائد آپریشنز کیے گئے،1667 دہشت گرد مارے گئے۔ افغانستان بین الاقوامی دہشت گردی کا مرکز ہے، افغانستان میں ہرقسم کی دہشت گرد تنظیم موجود ہے اور افغانستان دہشت گردی پیدا کررہا ہے اور پڑوسی ممالک میں پھیلا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ریاستی اور سرکاری تعلق رہے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت سمندر کے راستے ایک اور فا لس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، تاہم ہم نظر رکھے ہوئے ہیں اور بھارت نے جو بھی کرنا ہے کرلے، اگر دوبارہ حملہ کیا تو پہلے سے زیادہ شدید جواب ملے گا۔ بھارت کی یہ حیثیت ہے کہ 5 ماہ بعد جہاز گرانے کا دعویٰ کیا، سوائے ایک جماعت کے پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف ہے۔
                        
            
                            
                            
                            
                            
                            
		