گاڑی سے تصادم، ٹرالر میں موجود100موٹرسائیکلیں جل گئیں

کوئٹہ: بلوچستان اورپنجاب کے سرحدی علاقے بواٹہ کے مقام پر ٹرالراور ہائی لیکس میں تصادم کے نتیجے میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق جبکہ 100سے زائد موٹرسائیکلیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

ریسیکو ذرائع کے مطابق اتوار کو پنجاب سے بلوچستان جانے والا ہنڈا کمپنی کے ٹرالر اور ہائی لیکس میںبواٹہ کے مقام پر تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں جھل کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹرالر میں موجود 100سے زائد موٹرسائیکلیں بھی جل کر راکھ ہوگئیں۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ ریسیکو ذرائع نے بتایا کہ لاش بالکل جھلس چکی ہے اور ناقابل شناخت ہے جسے شناخت کیلئے ہسپتال پہنچادیا گیا۔