ناسا سے تعلق رکھنے والے 10 خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے واپس زمین پر آگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے واپس آنے والے 10 خلا بازوں میں وہ 4 خلا باز بھی شامل ہیں جنہیں بوئنگ کے خلا بازوں کی جگہ لینے کے لیے روانہ کیا گیا تھا جو بوئنگ سٹار لائنر کی خرابی کی وجہ سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر محصور ہوگئے تھے۔
یہ خلا باز سپیس ایکس کی ایک مخصوص کیپسول میں سوار ہو کر بحرالکاہل میں پیراشوٹ کے ذریعے اترے۔
یہ سپیس ایکس کے عملے کے ہمراہ زمین پر واپسی کا تیسرا اسپلیش ڈاؤن مشن( پیراشوٹ کے ذریعے کیپسول میں سوار خلا بازوں کی سمندر میں لینڈنگ) تھا۔