بیجنگ:چینی تھنک ٹینک نے پاکستانی طیارے مار گرانے کا بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بے بنیاد دعوی مسترد کردیا ۔
چینی تھنک ٹینک چارہار انسٹیٹیوٹ کے سینئر ریسرچ فیلو پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے 5 جنگی طیارے اور ایک بڑا جہاز مار گرایا۔
پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی دعوی ٹھوس شواہد سے محروم ہے اور بین الاقوامی برادری نے اسے بڑے پیمانے پر سوالات کی زد میں رکھا ہے۔ بھارتی حکام نے کسی قسم کا ثبوت، جیسے طیاروں کے ملبے کی تصاویر یا ریڈار مانیٹرنگ ڈیٹا، پیش نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے یہ بیانات مضحکہ خیز، ناقابلِ یقین اور ناقابلِ فہم ہیں، جنہیں خود ساختہ تفریح کہا جا سکتا ہے۔