دنیا کا سب سے خطرناک ایئرپورٹ، یہ کہاں واقع ہے؟

ہم میں سے کون ایسے ہوائی اڈے پر اترنا یا ٹیک آف کرنا چاہے گا جسے “دنیا کا سب سے خوفناک” ایئرپورٹ سمجھا جاتا ہے؟

اگر آپ ایڈونچر نہیں ہیں تو یقینا آپ کا جواب نفی میں ہوگا اور آپ نیوزی لینڈ کے گیسبورن ہوائی اڈے سے حتی الامکان بچنا چاہیں گے۔

بلا شبہ یہ ہوائی اڈہ خطرناک ہی نہیں بلکہ یہ دنیا کا مہنگا ترین ہوائی اڈہ بھی ہے جہاں ایک کیلا سات ڈالر یا دو ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

’ڈیلی میل‘ کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر ممکن ہو تو اس ہوائی اڈے سے سفر سے گریز کریں، کیونکہ یہ دنیا کے عجیب ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے جس کے مرکزی رن وے کے ساتھ ایک ریلوے لائن آپس میں ملتی ہے۔

بھارت کیساتھ تصادم جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے،بلاول

ایک انوکھے منظر کا تصور کریں جہاں ایک ہوائی جہاز لینڈ کرتا ہے یا ٹیک آف کرتا ہے، جبکہ گیسبورن سٹی ونٹیج ریلوے سٹیم ٹرین ایک ہی وقت میں اسی رن وے کو عبور کرتی ہے۔

اگرچہ یہ منظر مسافروں اور پائلٹوں کو یکساں طور پر خوفناک معلوم ہو سکتا ہے ۔ مگر ٹرینیں سال میں صرف 15 بار ہوائی اڈے سے گذرتی ہیں۔ خاص طور پر گرمیوں میں جب کروز جہاز آتے ہیں۔ یہ عجیب چوراہا بہت سے شوقین سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

اس کے لیے فضائی ٹریفک کنٹرولرز اور ٹرین کے عملے کے درمیان محتاط رابطے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر چونکہ ہوائی اڈہ سالانہ 60 سے زیادہ گھریلو پروازیں ہینڈل کرتا ہے اور یہ دوردراز کے گیسبورن علاقے کو نیوزی لینڈ کے باقی حصوں سے ملانے والی ایک بڑی شریان ہے۔