پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انڈیا کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی مخالفت کردی ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو اس کی پہلے کون سی آنے کی نیت تھی، اسپورٹس بہترین ڈپلومیسی ہے، ہم امن چاہتے ہیں۔
لاہور میں خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اولمپیئن خواجہ جنید ہاکی کےلیے کام کر رہے ہیں، حکومت کو ایسے لوگوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ،پانی کا بطورہتھیاراستعمال قبول نہیں،وزیراعظم
شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں پہلے کی نسبت ابھی تک کچھ زیادہ ٹیلنٹ دکھائی نہیں دیا، کرکٹ کےلیے مجھ سے کام کروانا ہے تو 14، 15 برس کے کھلاڑیوں کیلئے کروائیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ محمد رضوان کو مسائل میڈیا میں نہیں چیئرمین سے ڈسکس کرنے چاہیئں۔