سعودیہ کا رہائشی اقامہ کے لیے احسن اقدام، نئی پالیسی متعارف کرادی

ریاض:سعودی عرب کی جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے ایک نئی پالیسی متعارف کروائی ہے جس کے تحت رہائشی اجازت نامہ (اقامہ) کی تجدید اس صورت میں کی جا سکتی ہے جب کچھ افراد یا اہل خانہ اس وقت سعودی عرب کے باہر ہوں، بشرطیکہ خاندان کے سربراہ سعودی عرب میں موجود ہوں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اقدام غیر ملکیوں کو انتظامی چیلنجز کو کم کرنے میں مدد دینے کے لیے کیا گیا ہے جنہیں اس سے پہلے اپنے خاندان کے کسی فرد کی غیر موجودگی کی وجہ سے اقامہ کی تجدید میں مشکلات پیش آتی تھیں۔

ڈائریکٹریٹ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ اب خاندان کے سربراہ کا سعودی عرب میں موجود ہونا اقامہ کی تجدید کے لیے کافی ہے۔یہ پالیسی غیر ملکی خاندانوں کے لیے زندگی کی مختلف صورتحال کو حل کرتی ہے، جیسے بچے جو تعلیم کے لیے بیرون ملک ہیں۔