لاہور: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج جو ہمیں ہتھکڑیاں لگا رہے ہیں کل یہ ہمیں سیلوٹ کریں گے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر شاہ محمود قریشی اور پولیس افسران کے درمیان مکالمہ ہوا۔شاہ محمود نے کہا کہ آپ مجھے جانے پر مجبور نہیں کر سکتے، اگر میں کچھ دیر رکتاہوں توکیا فرق پڑے گا، سندھ سے آج لوگ مجھے ملنے آئے ایسا نہیں ہوسکتاکہ ملاقات نہ کروں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے میرے لوگوں سے ملنے سے آپ کو کس نے روکا ہے ، آپ آئی جی کو بلائیں میں ان سے بات کرتا ہوں، آج جو ہمیں ہتھکڑیاں لگا رہے ہیں کل یہ ہمیں سیلوٹ کریں گے۔