صوابی’ رکشہ نہر میں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

صوابی میں رکشہ نہر میں گرنے سے بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسیکو اویس بابر کے مطابق صوابی میں باکر کے مقام پر گُوہاٹی نہر میں تیزرفتار رکشہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 14 افراد ڈوب گئے۔

ڈوبنے والے 14 افراد میں سے 8 کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ریسیکو آفیسر کا کہنا ہے کہ باقی 6 افراد کی لاشیں نکالی لی گئی ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ رکشہ اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔