جامعہ قادریہ ملتان کے بانی مولانا نواز سیال نقشبندی انتقال کرگئے

ملتان(خصوصی رپورٹ)جامعہ قادریہ حنفیہ ملتان کے بانی مہتمم و شیخ الحدیث مولانا محمد نواز سیال نقشبندی انتقال کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعون ، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم نے 75 سال عمر پائی ، دارالعلوم کبیروالہ کے فاضل تھے ،سلسلہ نقشبندیہ حضرت مولانا عبداللہ بہلوی رحم اللہ علیہ سے بیعت تھے۔ ان کی وفات کے بعد حضرت مولانا عبدالحئی بہلوی رحم اللہ علیہ سے بیعت ہوئے اور اجازت پائی ۔
مرحوم کی نماز جنازہ صادق آباد ملز کے پلاٹ میں اداکی گئی ،حضرت کے اکلوتے صاحبزادے مولانا محمد زکریا نے نماز جنازہ پڑھائی، جید علما کرام سیاسی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے اجتماع سے مولانا محمد حنیف جالندھری ، مولانا محمد عابد مدنی نے حضرت کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مولانا حنیف جالندھری نے کہا کہ حضرت مولانا محمد نواز نقشبندی ولی کامل تھے مولانا مرحوم کے ہزاروں شاگرد علما کرام حفاظ قرا دنیا میں دین کی خدمت میں مصروف ہیں ۔
نماز جنازہ میں مولانا محمد زبیر صدیقی، قاری محمد احمد ادریس ہوشیارپوری،مولانا وقاص کریم، مفتی عمر فاروق ،مولانا شاہد ندیم، قاری سعید احمد رحیمی ،جامعہ خیر المدارس کے مفتی محمد عبداللہ دیگر اساتذہ اور ملتان کے مدارس کے تمام اساتذہ، طلبہ، مولانا حبیب الرحمن اکبر مولانا عبداللہ عابد،حافظ عرفان احمد عمرانی، مولانا محمد رفیق،جے یو آئی کے قاری محمد یاسین میاں جمشید اجمل شریکِ ہوئے ۔
حضرت کے صاحبزادے مولانا محمد زکریا کو جامعہ قادریہ حنفیہ کا مہتمم مقرر کر دیا گیا ختم بخاری شریف کے سالانہ اجتماع میں حضرت مولانا محمد نواز رحمت اللہ علیہ نے خود مولانا محمد زکریا کے مہتمم مقرر کر دیا تھا۔