لاہور:وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر صوبائی مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں۔
بھیس بدل کر جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہسپتال کے دورے کیے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب عام شہری کی طرح ہسپتال کے مختلف کاؤنٹرز پر گئیں، وارڈز کا معائنہ، ادویہ کی مفت فراہمی، صفائی کا جائزہ لیا، انہوں نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ادویہ کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں پوچھا۔
مریضوں کے لواحقین نے جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہسپتال میں صفائی ستھرائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی تک صورتحال میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا، تمام ادویہ ہسپتال کی فارمیسی کے اندر سے مل رہی تھیں۔
مریم اورنگزیب نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ مریم اورنگزیب ایم ایس آفس بھی گئیں، کارکردگی پر وزیراعلی کی طرف سے ایم ایس سمیت تمام ڈاکٹرز اور عملے کی تعریف کی۔