جوہری معاہدہ نہ کیا تو بہت برا ہوگا،ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر نے دھمکی دی ہے کہ ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس کے ساتھ بہت برا ہوگا۔

واشنگٹن میں اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایران کے ساتھ بہت برا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران کے ساتھ برا کرنا نہیں چاہتا تاہم اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس کے ساتھ برا ہوگا۔ میں نے ایران کو بھیجے گئے خط میں واضح کیا کہ اسے فیصلہ کرنا ہوگا۔ یا تو بیٹھ کر بات کرنا ہوگی یا پھر بہت برا ہوگا۔ میری ترجیح ہے کہ ایران کے ساتھ معاملہ حل کر لیا جائے۔ ایران نہ مانا تو بہت سے بری چیزیں ہوں گی۔