کوئٹہ:بلوچستان پولیس میں عید الفطر کے موقع پر ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں تمام فیلڈ آفیسرز کو عید کے دوران متعلقہ اسٹیشنز پر موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیوں پر پابندی موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔